پیپلزپارٹی نے ہمیشہ روٹی، کپڑا مکان کے فلسفے پر عمل کیا، ناصر شاہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے اطلاعات ، محنت و ٹرانسپورٹ سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ روٹی کپڑا اور مکان کے فلسفے پر عمل کیا ہے، روزگار کے مواقع دینے کے ساتھ ساتھ عوام کو رہائشی اور دیگر بنیادی سہولیات باھم پہنچانے کیلیے بھی ٹہوس اقدامات کررہے ہیں۔یہ بات انہوں نے شہید مخدوم بلاول ولیج ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب اورفیلی گالا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر محنت و اطلاعات سید ناصر حسین نے کہا کہ پ پ پ عوامی پارٹی ہے اور ہم عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلے کئی ترقیاتی منصوبوں بشمول روڈ راستے شاہراہیں پانی سیوریج نکاسی آب اور تعلیم۔و صحت کی سہولیات پرعملی طور پر کام کررہے ہیں۔مزید جہاں بھی ضرورت ہوگی ہر ممکن تعاون اورمدد فراھم۔کرینگے ّر عوام۔کا معیار زندگی بلند کرنے کیلے تمام جائز سہولیات دینے میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔