مکرمی! بھارتی وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے بعد صدر اوباما نے اندرونی و بیرونی مخالفت اور نیٹو ممالک کے انکار کے باوجود افغانستان مےں مزید 30 ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ جانتے ہوئے کہ امریکہ یہ جنگ ہر گز نہیں جیت سکتا اور طالبان امریکہ کےلئے لوہے کے چنے ثابت ہوئے پھر بھی بھارتی گارنٹی پر امریکہ کا افغانستان فوج بھیجنا معنی خیز ہے۔ امریکہ بھارت گٹھ جوڑ پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہےں۔ ہمارے حکمران امریکہ سے خوفزدہ تھے ہی اب بھارت سے بھی خوفزدہ نظر آتے ہےں۔ اس لئے انہیں ملک کے طول و عرض مےں پھیلے بم دھماکوں کے پیچھے طالبان دکھائی دیتے ہےں۔ ا بنگالیوں پر کی گئی زیادتیوں کو ہم قبائلیوں پر دوہرا رہے ہےں۔ امریکی سفارتخانہ کی وسعت اور بلیک واٹر کی موجودگی، سوات‘ وزیرستان آپریشن بلوچستان اور سرحد مےں کھلم کھلا بھارتی مداخلت یہی وہ کیری لوگر بل کے اثرات ہےں جو اپنا رنگ دکھانا شروع ہو چکے ہےں اگر دشمن اپنے ارادوں سے باز نہ آئے تو ہمیں بھی ملکی سلامتی اور بقا کے لئے وزیرستان آپریشن بند کر کے عوام اور فوج مےں جذبہ جہاد زندہ کرنا ہوگا۔ 65ءکی تاریخ کو دوہرانا ہوگا۔ اللہ اس ملک و اسلام کا حامی و ناصر ہے۔
(واجد ظہور، لاہور)
(واجد ظہور، لاہور)