مبینہ پولیس مقابلہ،کالی گروپ کے ملزمان گرفتار
کراچی (پی پی آئی)کراچی کے علاقے قائد آبادمیں پولیس نے مقابلے کے دوران 2 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ایس ایس پی ملیرعرفان بہادرنے بتایا کہ گذشتہ روزگرفتار ہونے والے ملزمان کالی گروپ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ایس ایس پی ملیرکامزید کہنا تھا کہ ملزمان وارداتوں کے دوران سیاہ کپڑے پہنتے تھے اور اسٹریٹ کرائم کی 21 وارداتوں میں ملوث ہیں۔ایس ایس پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ گرفتارملزمان سے اسلحہ اورموبائل فون بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔