سعودی نوجوانوں میں بیروزگاری کم ہوگئی
ریاض (اے پی پی) سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ 2019ء کے دوران سعودی نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 29 فیصد تک کم ہوگئی۔ گزشتہ 4 برسوں کے مقابلے میں 11.5 کے حساب سے کمی ہوئی ہے۔ لڑکوں میں بے روزگاری کی شرح 11.6 اور لڑکیوں میں 13.9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔