گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد خانیوال میں بھی تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے
خانیوال(خبرنگار) میں پنجاب بھر کی طرح تمام تعلیمی ادارے گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھل گئے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی خانیوال مہر آفتاب احمد سیال نے بروز ہفتہ ہمراہ دیگر تعلیمی افسران اداروں کا دورہ کیا۔ تعلیمی اداروں میں جشن آزادی کے حوالے سے جاری تقریبات اور شجر کاری مہم کا معائنہ کیا۔ ڈینگی کے حوالے سے جاری آگاہی مہم اور انتظامات کا بھی معائنہ کیا اور اس حوالے سے ہدایات جاری کیں گورنمنٹ مڈل سکول ایم سی 6 بی ریلوے کالونی میں ایلیمنٹری مردانہ ونگ کے زیرانتظام قرات و نعت کے ضلعی مقابلے ہوئے جس میں سی ای او مہر آفتاب سیال نے خصوصی شرکت کی اور جتنے والے طلباء کے درمیان انعامات تقسیم کئے اس کے علاوہ انہوں نے یو پی ای داخلہ مہم فیز II کا افتتاح ایک بچی کو داخل کر کے کیا۔ اس موقعہ پر سی ای او مہر آفتاب احمد سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی نئی نسل کو یوم آزادی کی اہمیت بتانے کی ضرورت ہے ۔طلباء غیر نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں خوب حصہ لینا چاہئے ۔ اس پروگرام میں ڈ ی ای او ایلمینٹری مردانہ جمیل حیدر قریشی، ڈ ی ڈی او تعلیم محمد افضل تحسین یزدانی ڈ ی ڈی او تعلیم سیکنڈری زاہد عالم اور ا ے ای او تعلیم محمد عدنان نے بھی شرکت کی۔