آزادی اللہ کا انعام‘ قدر کرنی چاہئے: شیخ انوارالحق
لاہور (پ ر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ آ زادی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے۔ آزادی کی قدر معلوم کرنی ہو تو بھارت میں رہنے والے مسلمانوں سے پوچھی جائے۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان نے ہمیں کیا دیا انہیں اس بات کا جواب دینا چاہیے کہ انہوں نے پاکستان کو کیا دیا؟ زندہ قومیں آزادی کی قدر کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار کرنا چاہئے۔