جدہ: یتیموں کیلئے20ملین کا چیک بوگس نکلا
جدہ (اے پی پی) سعودی شہر جدہ میں ایک سرمایہ کار نے یتیموں کی انجمن کو 20ملین ریال کا چیک پیش کرکے معاشرے سے داد وصول کرالی۔بینک سے رجوع کرنے پر پتہ چلا کہ چیک بوگس تھا۔ انجمن نے معاملہ عدالت میں پیش کردیا۔سرمایہ کار نے خود کو مصیبت میں پاکر چیک واپس کرنے کا مطالبہ کردیا اور ساتھ ہی یتیموں کی انجمن کی انتظامیہ پر یہ الزام بھی لگا دیا کہ اس کا مقصد انجمن کو رقم دینا نہیں تھا بلکہ اس رقم سے یتیموں کی صلاح و فلاح کیلئے وقف قائم کرنا تھا۔