غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنیوالے کیخلاف مقدمہ
کمالیہ(نامہ نگار) غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سٹی پولیس کمالیہ نے مخبر کی اطلاع پر چاہ لال پر امجد علی کی گیس ری فلنگ کی دکان کو چیک کیا جو کہ غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کررہا تھا۔ تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے مقدمہ درج کرلیا۔