یوم آزادی عہد کا دن، بزرگوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے
ملتان( خبر نگار خصوصی) زندہ، پائندہ قومیں اپنا یوم آزادی شان وشوکت کے ساتھ مناتی ہے۔ آج تجدید عہد کرنا ہے کہ ہم اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے وطن عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کا خاص انعام ہے۔ ہمیں آزادی کی مل جل کر قدر کرنی چاہئے۔ ان خیالات کااظہار سابق صوباءوزیر الحاج حافظ اقبال خان خاکوانی، سماجی رہنما ملک طیب ارائیں، رانا اسلم ساغر، سید آغا محمد علی رضوی، ملک عمر کمبوہ، پروفیسر عنایت علی قریشی، ملک اللہ یار ارائیں، ملک شعیب، حاجی عبدالعزیز بلوچ، شیخ بدر عاطف، غضنفر عباس سیال، ارسلان بلوچ، حاجی نواز سوڈانی ودیگر نے انجمن تاجران ابدالی روڈ ملتان، نظریہ پاکستان فورم ضلع ملتان کے زیراہتمام جشن یوم آزادی پاکستان کی خصوصی وپرچم کشائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملک طیب ارائیں، ملک عمر کمبوہ، سید محمد علی رضوی نے مزید کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ آخر میں تمام شرکائے تقریب نے پرچم لہرا کر پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرائے پاک فوج کے شہیدوں، سانحہ کوئٹہ کے شہیدوں کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔