مودی بینائی تو چھین سکتا ہے لیکن کشمیریوںکاجذبہ آزادی نہیں چھین سکتا،میاں اسلم
سلام آباد (جنرل رپورٹر)ملی یکجہتی کونسل نے بدھ کے روز نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے میاں اسلم نے کہاڈرون حملوں والے کہتے ہیں ہم دنیا میں امن لارہے ہیںجبکہ دوسری طرف کشمیر میں آٹھ لاکھ بھا رتی فوجی مسلط ہیںاورلاکھوں نوجوان شہید ہوچکے ہیںکشمیر میں ہماری بہنوں کی عصمت دری ہورہی ہے اورپلٹ گن سے بینائی چھینی جارہی ہے انہوں نے کہامودی بینائی تو چھین سکتا ہے لیکن جذبہ آزادی نہیں چھین سکتا،دوسری طرف فلسطین میں یہی صورت حال ہے،قندوزمیں بم حملوں سے ٹرمپ اپنی ناکامی کو چھپا رہا ہے اورساڑھے سات ارب انسانوں کے بنیادی حقوق تباہ ہورہے ہیں،: میاں اسلم نے مزید کہاپوری دنیا کو ہم نے پیغام دینا ہے مسلمان متحد ہیںاورجب تک کشمیر، فلسطین،افغانستان کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،ملی یکجہتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے علامہ واحدی نے کہا کہ یورپ کاااگر کتابھی مر جائے تو احتجاج ہوتا ہے جبکہ کشمیر میں ظلم و شہادتیں اقوام عالم کو کیوں نظر نہیں آتی اورقندوز حملہ میں جوحافظ قران بچوں کو شہید کیا گیا اس قاتلانہ حملہ سے کونسا امن لارہے ہیں ،انہوں نے کہا عالم اسلام کو اب سمجھ جانا چاہیے امریکہ مسلمانوں کا دشمن ہے اور اب اسرائیل، امریکہ، بھارت کی مسلم دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے اب وقت ہے کہ مسلمان ملکوں کے حکمرانوں متحد ہوجاؤ کیونکہ یہ امت و انسانیت کا مسلہ ہے انہوں نے بتایا جمعہ کے بعد بھر پور ریلی نکالیں گے جس میں وہ امت مسلمہ کے خلاف جو سازشیں ہورہی ہیںان کا مزید انکشاف کریں گے آخر میں انہوں نے کہا امت جب تک متحد نہیں ہوگی، دشمن مضبوط ہوگا۔