ایوی ایشن ضوابط کی خلاف ورزی، ملائیشیا کی پہلی شریعہ ہم آہنگ ائر لائن 3 ماہ کیلئے معطل
کوالالمپور (اے ایف پی) ملائیشیا میں شرعی اصولوں سے ہم آہنگ پہلی ائر لائن کو ایوی ایشن ضوابط کی پاسداری کرنے میں ناکامی پر 3 ماہ کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل اظہر الدین عبدالرحمٰن نے قواعد و ضوابط کی کی جانیوالی خلاف ورزی کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔