شعیب ملک کی 7 ماہ بعد اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)شعیب ملک کی 7 ماہ کے طویل عرصہ کے بعد اپنی فیملی سے ملاقات ہوگئی۔کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون اور سفری پابندیوں کے باعث آل رائونڈر اپنی اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور بیٹے اذہان سے نہیں مل پائے تھے، انہوں نے اس مقصد کیلئے انگلینڈ میں سکواڈ کو بھی تاخیر سے جوائن کیا لیکن موقع نہیں بن پایا۔شعیب ملک پاکستان کی ٹی ٹونٹی سیریز ختم ہونے کے بعد انگلینڈ میں ہی رک گئے تھے، اب دبئی میں اپنی فیملی کیساتھ ہیں، آل رائونڈر کی اگلی مصروفیت اکتوبر کے آخر میں زمبابوے کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز ہوسکتی ہے۔کرونا وائرس کی وجہ سے ثانیہ مرزا نے یوایس اوپن میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس لیے اس فیملی کو ایک ساتھ وقت گزارنے کیلئے خاصا وقت مل جائے گا۔