افغانستان، جھڑپ کے دوران 5عسکریت پسند ہلاک،9زخمی
لشکرگاہ(شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک میں جھڑپ کے دوران 5عسکریت پسند ہلاک جبکہ دیگر9 زخمی ہوگئے ہیں۔قومی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب طالبان عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے سکیورٹی چوکی پرجمعرات کی صبح حملہ کردیا جس پرفوجی دستوں نے مزاحمت کی اورباغیوں کو5لاشیں اور9 سے زائد زخمیوں کو موقع پر چھوڑکرفرار ہونے پر مجبور کردیا۔افغان فورسز نے باغیوں کی جانب سے علاقے میں نصب کی گئی 9بارودی سرنگوں کو بھی ڈھونڈ نکالا اورانہیں موقع پر تلف کردیا۔بدامنی کا شکار صوبہ ہلمند اور اسکے صدرمقام لشکرگاہ کے علاقوں میں متحرک طالبان عسکریت پسندوں نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔