سابق بھارتی فاسٹ بائولر مناف پٹیل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک) سابق بھارتی فاسٹ بائولر مناف پٹیل نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، وہ 2011ء میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ فاتح بھارتی سکواڈ کا حصہ تھے۔ 35 سالہ فاسٹ بائولر نے 2006ء میں موہالی کے مقام پر انگلینڈ کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہیں 13 ٹیسٹ، 70 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا۔مناف پٹیل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔، جن کھلاڑیوں کیساتھ کرکٹ کھیلی، دھونی کے علاوہ سب پہلے ہی ریٹائرڈ ہو چکے ہیں، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ تھا اور اس سے بڑھ کر میرے لئے کچھ نہیں، کیریئر کے دوران بورڈ حکام، کوچنگ سٹاف، ساتھی کھلاڑیوں، مداحوں، فیملی اور مداحوں کی حوصلہ افزائی پر مشکور ہوں۔ رواں ماہ یو اے ای میں شیڈول ٹی 10 لیگ کھیلیں گے اور اس کے بعد بطور کوچ کیریئر جاری رکھنا چاہوں گا۔