جاپان میں ماسک کی مہنگے داموں فروخت پر پابندی اتوار کے دن سے نافذ ہو گی۔ کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے ماسک کی قلت کے پیش نظر حکومت نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک سال تک قید کی سزا اور دس لاکھ ین تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔عہدیداروں کا ماننا ہے کہ انٹرنیٹ پر مہنگے داموں فروخت کے لئے ذخیرہ اندوزی قلت کو مزید بڑھا رہی ہے۔حکومتی آرڈیننس سے ماسک کی قیمت خرید سے زیادہ نرخ پر فروخت ممنوع ہو جائے گی۔ یہ اقدام انٹرنیٹ سے نیلامی پر بھی لاگو ہوگا۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024