نجی تعلیمی اداروں کے باہر پارکنگ کی سہولت نہ ہونے سے ٹریفک جام
اسلام آباد (نعمان اصغر)وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں کے باہر گاڑیوں کی پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرزمیں کھولے گئے نجی تعلیمی اداروں کے باہر پارکنگ نہ ہونے کے برابر ہے جس سے چھٹی کے وقت روڈ بلاک ہو جاتی ہے اور علاقہ مکین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھاجیسے ہی سکولوں سے چھٹی کا وقت ہوتا ہے تو جو والدین اپنے بچوں کو سکولوں سے لینے آتے ہیںاورپک اینڈ ڈراپ کا کام کرنے والے ڈرائیورجب چھٹی کے وقت بچوں کو سکولوں سے لینے آتے ہیں سکولوں کی پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی گاڑیاںسڑک کے درمیان ہی پارک کر دیتے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی میںخلل آتا ہے اور دن کے وقت گھنٹوں سڑک بلاک رہتی ہے راہگیروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا اس دیرینہ مسئلہ کو فی الفور ترجیحی بنیادوںپر حل کیا جائے۔