پاکستانی بہاریوں کے بلاک شناختی کارڈ بحال کئے جائیں ‘ممتاز انصاری
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین محبان پاکستان تحریک ممتاز حسین انصاری نے کہا ہے کہ بہاری برادری کے محب وطن اور حقیقی پاکستانیوں کے ایف کیسز اور دیگر اعتراضات لگاکر بلاک شناختی کارڈ تاحال جاری نہیں کئے جارہے ہیں ۔حالانکہ سٹینرن شب ایکٹ 1978 کے آر ٹیکل 16/A بنگلہ دیش میں محصور بہاری پاکستانیوں کو پاکستانی شہری قرار دیتا ہے ‘ جس کی موجودگی میں بہاری برادری سے 78 سے پہلے کا ثبوت اور ریپارٹیشن کاغذات طلب کرنا زیارتی ہے ‘ محصور ین پاکستانیوں کے وہ خاندان جوحکومت پربوجھ بنے بغیر 80 کی دہائی میں حکومت کی مرضی سے اپنی مدد آپ پاکستان منتقل ہوئے انہوں نے کو ئی جرم نہیں کیا ‘انہوں کہاکہ بہاری حقیقی اور محب وطن پاکستانی ہیں اور ہر مشکل وقت میں پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ سینہ سپر رہے ہیں ‘ پنجاب کے تمام اضلاع میں بہاری کالونیاں موجود ہیں جہاں کوئی مسئلہ نہیں صرف کراچی میں تعصب کی بنیا د پر بہاریوںکوٹارگٹ کیاجارہا ہے ‘جس سے ہزاروں نوجوانوں کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے ‘انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر بہاری برادری کے بلاک شناختی کارڈ جاری کرکے متعصبانہ عمل کاخاتمہ کرے۔