بستی ملوک فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ،مخدوم عالی سمیت متعدد نامور ٹیمیں ایونٹ سے آؤٹ
بستی ملوک(خبر نگار+نامہ نگار)پانچواں فخرے بستی ملوک فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ چھٹے اور ساتویں روز میچز ہارنے پر کئی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر تفصیلات کے مطابق پانچواں فخرے بستی ملوک فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مخدوم عالی ، الکاشف، احسان ٹائیگرز،وولکا فوڈ سمیت کئی ٹیمیں اپنے اپنے میچز ہار کر باہر ہوگئیں۔ پٹھان کرکٹ کلب ،رمضان الیون ،شوکت کالونی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ پٹھا ن کرکٹ کلب نے دلچسپ کھیل کے بعد وولکا فوڈ کو ہارا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا القاسم کرکٹ کلب کو احسان کرکٹ کلب نے شکست سے دوچار کیا رمضان الیون نے پٹھان الیون کو شکست دی القاسم کرکٹ کلب نے مخدوم عالی کو میچ ہارا کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا آخری میچ میں پٹھان کرکٹ کلب نے احسان ٹائیگر کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے آوٹ کیا مہمانان گرامی ڈاکٹر ظفر حسین ، ڈاکٹر الطاف، ڈاکٹر محمد عامر، میاں جہانگیر، راشد توقیر، ڈاکٹر محمد اسلم، ملک اعجاز، ملک عدنان پنجاب پولیس، ملک خضر حیات، ملک جاوید نے تمام میچز دیکھے۔