مو بائل فون چھیننے کے واقعات میں کمی ہو رہی ہے ، کمشنر کراچی کا دعویٰ
کراچی ( و قا ئع نگار)کراچی میں مو بائل چھیننے کے واقعات کی روک تھا م کی کو ششوں کے سلسلہ میں انتظامیہ اور پو لیس سے سی پی ایل سی اور الیکٹرنکس ایسوسی ایشن کا تعاون قابل تعریف ہے اس تعاون کے مثبت نتائج بر آمد ہو ئے ہیں ، اور بتدریج مو بائل چھیننے کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ یہ بات کمشنر کراچی افتخا ر شا لوانی نے اپنے دفتر میں چھیننے ہوئے موبائل کی بر آمدگی کے بعد انہیں ان کے ما لکا ن کے حوالہ کرنے کے مو قع پر خطاب کر تے ہوئے کہی ۔ کمشنر نے35 موبائل فو نز ان کے ما لکان کے حوالے کئے اس مو قع پر چیئر مین سی پی ایل سی زبیر حبیب ، سی پی ایل سی کے ڈپٹی چیف شو کت علی ، اسسٹنٹ چیف تیمور صدیقی اور کراچی الیکٹر ونکس ڈیلر ز ایسو سی ایشن کے عہدیداران اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔کمشنر نے کہا کہ پو لیس اور سی پی ایل سی کی مر بو ط کو ششوں اور شہر یوں کے تعاون کی وجہ سے موبائل چھننے والوں میں خو ف بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے مو بائل چھیننے کے واقعات میں کمی ہوئی ہے اور امید ہے مزید کمی ہوگی انہو ں نے کہا کہ چھینے ہوئے مو بائل کی بر آمدگی شہر یو ں کے تعاون کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔انہو ں نے کہا کہ شہر یوں کو چاہئے کہ وہ IMEIنمبر کے ساتھ موبائل چھینے کی صورت میں اس کی شکا یت سی پی ایل سی کو 1102 پر ضرور درج کرائیں۔جب تک شکایت درج نہیں ہو گی انتظامیہ اور پو لیس کے لئے ان کے مو بائل فون بر آمد کر نا مشکل ہو گا۔