تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے کثیر الملکی اجلاس آج شروع ہوگا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) تعلیمی اداروں میں منشیات کی لعنت کے انسداد کیلئے پاکستان، ایران ، افغانستان اور وسط اشیائی ریاستوں کے نمائندوں پر مشتمل اعلیٰ سطح کا دو روزہ اجلاس آج شروع ہو رہا ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی ایک پیشرفت کے تحت یہ اجلاس منعقد کیا جا رہا جس کیلئے وزارت خارجہ، انسداد منشیات اور دیگر محکموں نے اشتراک کیا ہے۔