ہر صورت عوام کوریلیف دینے کیلئے کا م کر رہے ہیں ، میئر کراچی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہر صورت میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے کام کررہے ہیں مختلف علاقوں کے مسائل حل کرنے میں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود کراچی کے ہر علاقے میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں جو گزشتہ 10 برسوں سے تعطل کا شکار ہیں سیاسی مسئلے کے حل کے لئے سنجیدہ کوشش کررہے ہیں اور جلد عوام کو خوشخبری دیں گے ، کسی کو فائدہ پہنچانہ ہمارا مقصد نہیں قوم کو فائدہ پہنچانا تمام مسئلوں کا حل مل جل کر بیٹھنے میں ہے، سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے متعلق مسائل حکومت سندھ حل کرے گی کیونکہ یہ ادارے انہیں کے پاس ہیںاور شہریوں کو سب سے زیادہ شکایات بھی انہی اداروں سے ہیں، یہ بات انہوں نے شریف آباد اور کریم آباداور اطراف میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ شریف آباد یوسی 34 میں دو کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی اس سڑک پر گزشتہ 2 سال پہلے کام شروع ہوا تھا اور یہ سڑک کھوڈ کر چھوڑ دی گئی تھی جس سے یہاں کے مکین بے انتہا پریشان تھے سڑک بننے کے بعدشہریوں کو اس پریشانی سے نجات ملے گی، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ میڈیا کا سب سے زیادہ شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ ترقیاتی کاموں کو شہریوں تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی پالیسی میرٹ پر ہی چلے گی، آج ہم ہیں کل نہیں ہونگے آج یہ روایات ڈال رہے ہیں کہ میرٹ پر ٹکٹس کی منصفانہ تقسیم ہو عوام سیاسی صورتحال سے پریشان ہیں لیکن جلد بہتر صورتحال سامنے آئے گی ۔
میئر کراچی