رحیم یار خان میں جسلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی خاطر کبھی کسی کی پرواہ نہیں کی۔ سیاست کو سیاست نہیں عبادت سمجھتا ہوں۔ پاکستان کو آنچ نہیں آنے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو پانچ سال ملے مگر انہوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ سندھ کے لوگ کہہ رہے ہیں ہم مر گئے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ اگر صدر زرداری ہر روز ایک گھنٹہ عوام کیلئے صرف کرتے تو آج یہ حشر نہ ہوتا۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ وہ عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں اگر انہیں پانچ سال حکومت کرنے کا موقع ملتا تو پاکستان کی تقدیر بدل جاتی۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024