13دسمبر کا جلسہ حکمرانوں کی اقتدار سے رخصتی کا سنگ میل ثابت ہو گا : سردار الیاس لولائی
خان پور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹر ی سردار الیاس خان لولائی نے کہا کہ حکمرانوں کو قوم اب کورونا وائرس کے پیچھے چھپنے نہیں دے گی 13دسمبر کا جلسہ حکمرانوں کی اقتدار سے رخصتی کا سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی پر امن سیاسی جماعت ہے جو ملک گیر عوامی طاقت رکھتی ہے۔