صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں وکلا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا، وکلا نے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر شدید تشدد کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ نہیں لینے دیا جائے اور قصور واروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔