ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمانوں کے قبلہ اول کے متعلق ہرزہ سرائی کیخلاف یو سی 13 میں احتجاجی مظاہرہ
ملتان (سپیشل رپورٹر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمانوں کے قبلہ اول کے متعلق ہرزہ سرائی کے خلاف یو سی 13 میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جو کہ ریلی کی صورت میں بہاری کالونی سے شروع ہوا اور سائیکل سٹپ پر اختتام پذیر ہوا مظاہرے کی قیادت وائس چیئرمین شیخ عمران بہاری نے کی مظاہرین نے امریکی صدر ٹرمپ کے نعرے بازی کی اور امریکی پرچم‘ ٹرمپ کی تصویر اور پتلے کو بھی نذرآتش کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عمران بہاری نے کہا ٹرمپ کی ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے۔ یروشلم فلسطین کا ہی دارالحکومت ہے ٹرمپ ہوش کے ناخن لے ہم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ ہیں اس موقع پر مظاہرے میں احمر رشید‘ قاری کاشف‘ خرم بہاری‘ ڈاکٹر علی شیر‘ اہلیان علاقہ کثیر تعداد میں شریک تھے۔