وزیر اعظم عمران خان بدھ کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی)وزیر اعظم عمران خان بدھ کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیر اعظم عمران خان کا کراچی آمد پر استقبال کریں گے جبکہ گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی اور ارکان سندھ اسمبلی سے وزیر اعظم عمران خان کی گورنر ہائوس میں ملاقات متوقع ہے۔ وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔ کراچی میں سستے گھروں کی تعمیر کے معاملہ پر بھی وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی۔ جبکہ وزیر اعظم گورنر ہائوس میں پودا لگا کر کراچی میں شجرکاری مہم کا بھی آغاز کریں گے۔کراچی کے حوالہ سے بنائے جانے والے بڑے منصوبوں کی فزیبلٹی رپورٹس کے حوالہ سے بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔ جبکہ کراچی میںجاری منصوبوں پر بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دیئے جانے کا امکان ہے