شین وارن بھی انگلینڈ میں کوچنگ کرینگے
لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے لیجنڈ لیگ سپنر لندن کی ٹیم ’’ دی ہنڈرڈ ‘‘ کے ہیڈ کوچ بن گئے ۔ 145ٹیسٹ میچوں میں 708وکٹیں لینے والے انچاس سالہ شین وارن نئی بننے والی ٹیم کو جلد جوائن کرلیں گے ۔ ٹیم کا ہیڈکوارٹر لندن میں بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوچنگ کے میدان میں آگے کی طرف دیکھ رہا ہوں ‘حقیقت میں لطف اٹھائوں گا ۔چیلنج سمجھ کر ذمہ داری نبھائوں گا۔