وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات, سیکیورٹی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی سے متعلق مختلف امور اور داخلی سلامتی سے متعلق معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔