ایک تصویر ایک کہانی……
گورنمنٹ پنجاب نے لاہور کو خصوصی طور پر صاف ستھرا کرنے کیلئے گوجر برادری کی بھینس اور اس طرح دوسرے لوگوں کو بھی جانور لاہور سے باہر منتقل کرنے کا حکم دیا جس پر لوگ جانور لاہور سے باہر لے گئے لیکن دوسری طرف خانہ بدوشوں نے لاہور میں کئی جگہوں پر ڈیرے جمائے ہوئے ہیں اور لاہور شہر کی معروف سڑکوں پر اونٹنی کا دودھ فروخت کیلئے اونٹیوں کی بھرمار ہے لاہور میں گھوم کر دودھ فروخت کرنے پر سرکاری اہلکارتوجہ نہیں دے رہے اس لئے ان کو روکنے والا کوئی نہیں ان خانہ بدوشوں کے جانور جس سڑک سے گزرتے ہیں گندگی پھیلا جاتے ہیں۔(فوٹو:اعجاز لاہور ی)