مصری شاہ کے علاقہ سے 45سالہ شخص کی نعش برآمد
لاہور(نمائندہ خصوصی)مصری شاہ کے علاقہ ایک موریہ پل کے قریب نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس کے مطابق متوفی حلیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے۔ شبہ ہے کہ اسکی موت نشے کی زیادتی سے ہوئی ہے،پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ورثاء کی شناخت کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔