عراقی حکومت نے پاکستانی زائرین کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے عراق میں پاکستانی زائرین کو پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے عراقی حکومت سے رابطہ کیا ہے ۔ ذوالفقار بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراق میں پاکستانی زائرین کے لیے بڑھتی مشکلات کے حوالے سے عراق کی حکومت سے بات کی ہے اور عراقی حکومت نے مسائل کے حل کے لیے یقین دہانی کرائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آنیوالے2سے تین دنوں میں اس مسئلے کا سامنا کرنیوالے زائرین کو سہولیات فراہم کر دی جائیں گی۔ انہوں نے زائرین کی مشکلات کے حل کی کوششوں پر عراقی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔