عوامی تحریک کے غلام علی خان ایڈمنسٹریٹر یونین کونسل 9 کی ذمہ داری سے مستعفی ہو گئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان ایڈمنسٹریٹر یونین کونسل 9 کی ذمہ داری سے مستعفی ہو گئے ،انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جون 2019ء سے رمضان المبارک میں حکومتی جماعت راولپنڈی کی اعلی قیادت کے مشورے سے پی ٹی آئی کے نمائندے کے ذریعے مجھے ایڈمنسٹریٹر کی ذمہ داری سونپی گئی، میں نے ساتھیوں کی مشاورت کے ساتھ فقط مخلوق خدا کی خدمت کی نیت سے ذمہ داری قبول کی ، اور پھر جون سے اب تک زکواۃ کی منصفانہ تقسیم کے علاوہ یونین کونسل کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنی پوری جاں فشانی،محنت اور اخلاص کے ساتھ کام کیا،ہم نے متعدد ٹیوب ویل مرمت کروائے،متعدد پانی کی شکایات کو حل کروایا،سٹریٹ لائٹس مرمت کروائیں، متعدد گٹروں کے ٹوٹے ہوئے ڈھکن نئے لگوائے،پیچ ورک کروایا،شجر کاری مہم کے لئے پی ایچ اے سے رابطے میں تھے، ہم نے عوامی سہولت کے لئے نادر موبائیل ا وین کا 3مرتبہ انتظام کیا،صحت کارڈز کی تقسیم کروائے میری علاقے کی خدمات کچھ لوگوں کو نا گوار گزریں اورحکومتی پارٹی کی اعلی قیادت کے ساتھ مجھے ذمہ داری سونپنے پر سخت ناراضگی اور غصے کا اظہا ر کیا گیا،میرا حکومتی جماعت سے تعلق نہ ہونے کے باعث میرے ذریعے علاقے کی فلاح و بہبود کے ہونے والے کام روک دئے گئے،وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے،اس موقع پر رہنما عوامی تحریک ملک طاہر جاوید،شیخ جاوید عالم،ثاقب عباسی،راجہ سلیم،ماجد عزیز خان،مبشر رندھاوا،معراج نیر،شیخ آصف اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، انہوںنے بتایا حکومتی جماعت کی شہر کے کسی بھی علاقے میں ترقیاتی کاموں میں نہ کوئی دلچسپی ہے اور نہ ،سنجیدگی،فقط اپنے امیدواروں جن کا عوام سے کوئی رابطہ نہیں ہے کو اگلے بلدیاتی الیکشن جتوانے پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔