ایل ڈی اے میں تقرروتبادلے
لاہور(خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے تین افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تقرری کے منتظراسسٹنٹ ڈائریکٹر( جنرل کیڈر )محمد رئوف وائیںکو ڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیز میں تعینات کردیا ہے۔ڈائریکٹور یٹ آف بلڈنگ کنٹرول میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر (انجینئرنگ )محمد عقیل انور چودھری کی خدمات چیف انجینئر کے سپرد کر دی ہیںاورڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیز میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر( جنرل کیڈر )جاوید صابر کی خدمات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اربن پلاننگ)کے سپرد کر دی ہیں۔