وزیر اعلی کا نشتر پارک امام با گاہوں کا دورہ سیکیورٹی کا جائزہ لیا
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کی سیکیورٹی مزید سخت کریں گے۔ لیاری کراچی کا دل ہے۔ پورے سندھ کا جلد دورہ کروں گا وہ کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج میں نے امام با گاہوں کا دورہ کیا ہے اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا ہے جو کہ اطمینان بخش ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ 90فیصد اسلحہ برآمد ہوگا ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ جس نے یہ کہا ہے کہ 10 فیصد اسلحہ برآمد ہوگیا اور 90 فیصد جلد برآمد کرلیں گے اسی سے یہ سوال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تیزی سے ترقیاتی منصوبے مکمل کر رہی ہے اور جن منصوبوں پر کام رکا ہوا تھا ان پر بھی کام شروع ہوگیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حسینیہ ایرانیان اور نشتر پارک کا دورہ کیا اور مجلس میں بھی شرکت کی وہ پریڈی تھانے بھی گئے اور روز نامچہ دیکھا ۔ دریں اثناءلیاری سمیت کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کر کے جب وزیر اعلیٰ واپس آ رہے تھے تو ان کا قافلہ رنچھوڑ لائن میں پھنس گیا جس پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ برہم ہوگئے۔ ان کا قافلہ کپڑا مارکیٹ کے نزدیک پھنسا ہوا تھا‘ وزیر اعلیٰ کی گاڑی کو نکالنے کے لیے سڑک پر پارک موٹر سائیکلوں کو ہٹا کر راستہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ کپڑا مارکیٹ کے نزدیک پارکنگ کے باعث راستہ تنگ ہے۔
مراد علی شاہ