بودلہ ٹاؤن میں سرچ آپریشن مشتبہ شخص گرفتار‘ منشیات برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس و حساس اداروں نے تھانہ نیو ملتان کے علاقہ بودلہ ٹاؤن میں سرچ آپریشن کیا اس دوران 80 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 32 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی‘ آپریشن میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی گئی پولیس نے زیر حراست شخص سے تفتیش شروع کردی ہے۔