محنت کش کی بیٹی اور طالب علم اغوا
فیروزوالہ (نامہ نگار)لاہور روڈ کی آبادی رحمت کالونی میں محنت کش الیاس کی بیٹی(ط)کوایک نوجوان مبینہ طورپر سابقہ آشنائی کی بناء پر اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا محنت کش نے اس بارے میں نوجوان عثمان اوراس کے دوساتھیوں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی خاطر درخواست تھانہ سٹی بی ڈویژن میں جمع کروا دی ہے، فیروزوالہ کے علاقہ میں نوید فتح اور اسکے ساتھیوں نے دینی مدرسے کے طالبعلم ابوبکر 14سالہ کو اغوا کر لیا اور فرار ہو گئے فیروزوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔