بنیادی مراکز صحت کی حالت بہتر بنائی جائے: مقررین
لاہور (کامرس رپورٹر) امپروومنٹ وائس اکاونٹ یبیلٹی فار بیٹر ہیلتھ کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بنیادی مراکز صحت کی حالت کو بہتر بنایا جائے اور بی ایچ یوز میں بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیدا کی جائے اور بریسٹ فیڈنگ ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ، بنیادی مراکز صحت پر معذور افراد کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پالیسی مرتب کی جائے یہ مطالبات ایو ا بی ایچ این کی جانب سے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ صوبائی ایڈووکیسی فورم میں کئے گئے اس موقع پر اراکین اسمبلی ڈاکٹر نجمہ افضل ، ڈاکٹر نوشین حامد ، تمکین نیازی ، نبیلہ حاکم علی ،ارشد ملک ، غضنفر چینہ ، عامر عنایت شاہانی ، حماد نواز ٹیپو ، سعدیہ سہیل رانا کیعلاوہ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر منیر ، سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر شہناز نسیم سمیت دیگر موجود تھے۔