روات پولیس نے شیشہ مرکز پر چھاپہ مار کر15افراد کو گرفتار کر لیا
کلر سیداں(نامہ نگار)روات پولیس نے شیشہ مرکز پر چھاپہ مار کر15افراد کو گرفتار کر لیا جن میں ماں بیٹی بھی شامل ہیں ۔روات پولیس کو مخبر نے اطلاع کی تھی کہ بحریہ ٹائون فیز 7اللہ ہو چوک کے ایک کیفے میں لڑکیاں لڑکے شیشہ پینے میں مصروف ہیں جس پر روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو لڑکیوں سمیت پندرہ افرا د کو گرفتار کر لیا جبکہ شیشہ سینٹر کے مالک سمیت گیارہ کے قریب افراد فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے ۔پولیس نے آٹھ عدد ہکے ، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا۔