لڑکی سمیت تین افراد اغواء
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)مختلف واقعات میں لڑکی سمیت تین افراد کو اغواء کرلیاگیا۔ تھانہ نصیر آباد پولیس کو عبدالخالق نے بتایاکہ اسکے بیٹے یاسر کو ا سکے استاد سمیت نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔ادھرتھانہ صادق آبادکے علاقے سے یوسف کی بیٹی (س) کووقار ، شعیب وکاشف نے اغواء کرلیا۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔