بلاول نے رضا ربانی کو منا لیا، اکٹھے کھانا کھایا، پارٹی کے ساتھ رہوں گا: چیئرمین سینٹ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رضا ربانی کو منا لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے رضا ربانی سے ملاقات کی جس میں رضا ربانی 12 مارچ کو حلف اٹھانے پر رضامند ہو گئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے رضا ربانی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی رضا ربانی نے کہا کہ پارٹی کا حصہ تھا اور رہوں گا یقین دلاتا ہوں کہ پارٹی کے فیصلوں کے ساتھ رہوں گا۔ بلاول بھٹو اور رضا ربانی نے اکٹھے کھانا کھایا جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری ہاﺅس روانہ ہو گئے۔
بلاول / رضا ربانی