پشاور: سی این جی سٹیشن میں فلنگ کے دوران دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا گاڑی کے سلنڈر میں گیس بھرنے کے دوران پیش آیا، حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
پشاور: خیبر پختون خوا کے دار الحکومت پشاور کے علاقے خزانہ میں سی این جی اسٹیشن میں فلنگ کے دوران دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے خزانہ میں گاڑی میں سی این جی بھرتے ہوئے دھماکا ہوا، ریسکیو کا کہنا ہے کہ دھماکا گاڑی میں ہوا، جس میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔
فلنگ اسٹیشن پر کار میں گیس بھری جانے لگی، اس دوران اچانک زوردار دھماکے سے کار کے پچھلے حصے کے پرخچے اڑ گئے، کار میں موجود خاتون شدید زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تین افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فوری طور پر دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں کار سوار افراد کے ساتھ سی این جی اسٹیشن پر گیس بھرنے والا شخص بھی شامل ہے۔