پروفیسر محمد طارق ملک فنی تعلیمی بورڈ لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
ملتان (پ ر) سیکرٹری برائے انڈسٹری اینڈ کامرس پنجاب نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے وائس پرنسپل پروفیسر محمد طارق ملک کی فنی تعلیمی بورڈ پنجاب لاہور میں بطور کنٹرولر امتحانات تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ پروفیسر محمد طارق ملک اس سے قبل بھی کنٹرولر امتحانات کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ تعلیمی اور سماجی حلقوں نے ان کی تعیناتی کو انتہائی مثبت اور خوش آئند قرار دیا ہے وہ بہت جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔