عمران اقدار سے محروم شخص ہیں،شیخ ندیم
کلر سیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد نے کہا کہ عمران خان رواداری اور اقدار سے محروم شخص ہیں ۔
سیاسی مخالفین کی تضحیک کرنا ان کا معمول بن چکا ہے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان ملک میں نفرت اور عداوت پر مبنی سیاست کے بانی ہیں یہ مخالفین کے بارے میں گفتگو کرتے وقت اخلاقیات کا دامن چھوڑ دیتے ہیں ۔