اچھے بچے
اچھے بچے ہوتے ہیں
جو رات کو جلدی سوتے ہیں
صبح جلدی اٹھتے ہیں
کام اپنا خود کرتے ہیں
کرتے نہیں ہیں کبھی لڑائی
سب دیتے ہیں ان کی گوائی
بڑوں کی عزت کرتے ہیں
چھوٹوں کا دم بھرتے ہیں
آنے والے کل کے سپاہی
روشن راہوں کے وہ راہی
پڑھ لکھ کر وہ کام کریں گے
روشن ملک کا نام کریں گے
یاسمین کنول - پسرور