عمران بشریٰ بی بی اور اُنکے خاندان کی پریشانی کا سبب ہیں‘ بیٹی کو گلے لگا کر عوام سے سرٹیفکیٹ لے لیں: حنیف عباسی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور ان کے خاندان کی پریشانی کا سبب عمران خان ہیں۔ عمران صاحب منی لانڈر ر ہیں، صدقات، زکوٰۃ کی رقم کھاتے ہیں۔ عمران خان کو غیر ملکیوں سے فنڈنگ کا جواب دینا ہے، عمران کی کہانیاں لندن، کیلیفورنیا اور بنی گالہ میں پھیلی ہیں، عمران اپنی بیٹی کو سینے سے لگا کر عوام سے سرٹیفکیٹ لیں۔