اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلبہ کا اوپن یونیورسٹی کے علاقائی کیمپس کا مطالعاتی دورہ
اسلام آباد(نا مہ نگار) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ ابلاغیات کے طلبہ نے ڈاکٹر محمد شہزاد رانا کی سربراہی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے علاقائی کمپس کا مطالعاتی دورہ کیا اور اوپن یونیورسٹی کے فاصلاتی نظام تعلیم پر مختصر دورانیے کی ڈاکومنٹری بنائی ۔اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبہ کا علامہ اقبال یونیورسٹی کے علاقائی کیمپس پہنچنے پر ارفع رشید ، سیداسد علی نقوی اور نوید اطہرمسن نے استقبال کیا ۔طلبہ کو کمپس کے مختلف حصوںکا دورہ کرواکر یونیورسٹی کے قیام سے اب تک کی تعلیمی خدمات بارے بتایا۔ارفع رشید سٹوڈنٹ ایڈوائز بہاولپور کیمپس نے طلبہ کو بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے بہاولپور ریجنل سنٹر نے 1984ء میں کام شروع کیا تھا۔ طلبہ نے ریجنل ڈائریکٹر خواجہ صابر حسین سے ملاقات کی۔