مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کا ایوان کارکنان تـحریک پاکستان کا دورہ
لاہور (نیوز رپورٹر)سنٹرل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول‘ گلبرگ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظمؒ لاہور اور دی ارقم ہائی سکول‘ نرسری سٹاپ‘ ٹائون شپ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوان قائداعظمؒ، -1شاہراہ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈ گرلز‘ خیبر بلاک‘ اقبال ٹائون‘لاہور‘حمایت اسلام کالج برائے خواتین‘ ملتان روڈ‘لاہور‘سادات ماڈل ہائی سکول‘ جمال پارک‘ شاہدرہ‘لاہور اورحسیب ماڈل ہائی سکول‘ فیصل پارک‘ امامیہ کالونی‘ شاہدرہ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔