ماضی کی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش جاری فوکس کمبی نیشن پر ہے: انضمام الحق
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر و پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندر کے مینٹور انضمام الحق نے کہا ہے کہ ماضی کی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس مرتبہ ہمارا فوکس کمبی نیشن پر ہے اور جب کھلاڑی کو اس کی جاب کا پتہ ہوگا تو وہ زیادہ بہتر پرفارمنس دے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور قلندر کے کھلاڑیوں کے باغ جناح میں لگائے گئے تربیتی کیمپ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔