بیک وقت تین طلاقوں کو قابل سزا جرم قرار دیا جائے گا اسلامی نظریہ کونسل
اسلام آباد (بی بی سی‘این این آئی) اسلامی نظریہ کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ بیک وقت تین طلاقوں کو قابل سزا جرم قرار دیا جائے گا۔بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا اس سلسلے میں سفارشات تیار کر لی گئی ہیں جو جلد ہی پارلیمان میں پیش کر دی جائیں گی ہم اس پر بل تیار کر رہے ہیں جو وزارت قانون کو بھیجا جائےگا اور وہ اس پر سزا تجویز کرےگی ¾ بیک وقت تین طلاقوں کی ممانعت کی جائے گی اور یہ قابل سزا جرم ہو گااس سوال پر کہ کیا بیک وقت تین طلاقیں دینے کی صورت میں طلاق ہو جائےگی تو قبلہ ایاز نے کہا کہ طلاق تو ہو جائےگی تاہم اس سلسلے میں حتمی فیصلہ عدالت میں قاضی کرےگا۔
اسلامی نظریہ کونسل