ڈیر ہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ بند کی جا ئے ،علا مہ صادق جعفری
کراچی (نیوز رپورٹر)ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، ناصر حسینی اور میر تقی ظفر نے کہا کہ کے پی کے حکومت بالخصوص ڈیرہ پولیس حالات کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہےعلاوہ ازیںشیعہ علماءکو نسل پاکستان کراچی ڈویزن کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلسل شیعہ ٹار گٹ کلنگ کے خلاف ملیر دربار حسینی امام بارگاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں علامہ عابد عرفانی،علامہ کامران عابدی،برادر حسنین مہدی،یعقوب شہباز،برادر مسلم رضا سمیت ذمہ داران اور کارکنا نے بڑی تعداد میں شر کت کی مظاہرین سے خطاب میں صوبائی صدرعلامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بار پھر ٹار گٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں پاکستان میں تسلسل کے ساتھ شیعہ نوجوانوں کا قتل عام آپریشن رد الفساد پر سوالیہ نشان ہے ۔